ریسکیو 1122 کاعوام کیلئے نئی سہولت متعارف کروانے کافیصلہ

8 Sep, 2018 | 05:01 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی 42:ریسکیو1122کابروقت امدادکیلئے آن لائن ایپ متعارف کرا نے کافیصلہ،اب ایک کلک پرریسکیو1122آپ کے درواز ہ پرہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 نے عوام کی بروقت امدادکیلئے آن لائن ایپ متعارف کرا نے کافیصلہ کیا ہے ،ڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیر کا کہنا تھا کہ آن لائن ایپ کے ذریعے شہری گاڑی کی لوکیشن بھی دیکھ سکتے ہیں، نئی ایپ سے ریسکیوعملے کوحادثے تک پہنچنے میں دشواری نہیں ہوگی،ایمبولینس کے عملے کوسمارٹ فون دئیے جائیں گے۔

ڈی جی ریسکیو کا مزید کہنا تھا کہ نئی ایپ کی تیاری کاعمل شروع کردیاگیاہے،ایپ کیلئے پی ٹی ا ے سے ر یکارڈبھی لیاجارہاہے،علاوہ ازیں ریسکیو1122کامینول سسٹم بھی برقراررہے گا۔

مزیدخبریں