لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

8 Sep, 2018 | 03:54 PM

(سالک نواز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ہیں، انکا کہنا ہے کہ سخت گرمی کے موسم میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روز مرہ کا کام اور کاروبار بند ہو کر رہ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے سبھی اذیت کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے جبکہ گرمی کی شدت اور لوڈشیڈنگ میں اضافے سے عام شہریوں کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے انکا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا۔

شہریوں نے متعلقہ حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا  کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پانے کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں