این اے 131 کاانتخابی دنگل، خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ کون کرے گا؟

8 Sep, 2018 | 03:20 PM

(قذافی بٹ) این اے 131 کا ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نے خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں ہمایوں اختر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی این اے 131 کی خالی کی گئی نشست پر تحریک انصاف کی جانب سے ہمایوں اختر ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان پارٹی میں کسی بھی بدمزگی سے بچنے  کے لیے ولید اقبال کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے ۔ وزیراعظم نے ولید اقبال کو اعتماد میں لینے کے لیے انہیں اسلام آباد بلوا لیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے این اے 131 میں سروے کروایا گیا جس میں اس میں اکثریتی رائے نے ہمایوں اختر کے حق میں فیصلہ دیا۔ ہمایوں اختر کو ٹکٹ دینے کا باقاعدہ اعلان پیر تک متوقع ہے۔

مزیدخبریں