جنید ریاض: لاہور بورڈ کے تحت میٹرک ضمنی امتحان کا آغاز ہوگیا،کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل نے مختلف امتحانی سنٹرز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان کا آغاز کر دیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا تھا کہ پہلے روز ایجوکیشن ، غذا اور غذائیت ، القرآن اور تاریخ پاکستان کا امتحان لیا جارہا ہے، 56 امتحانی مراکز میں 26 ہزار بچے شرکت کررہے ہیں، تمام امتحانی سنٹر میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے ، نقل کی روک تھام کے لئے 51موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
کنٹرولر امتحانات نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ تیس منٹ قبل امتحانی سنٹر پہنچنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے اور بچوں کو 24 صفحات پر مشتمل شیٹ دی جائے گی جس کے بعد کوئی اضافی شیٹ نہیں دی جائے گی۔