حسن خالد: سروسز ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین معمولی تلخ کلامی پر گتھم گتھا ہوگئے،ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔
تفصیلات کے مطا بق سروسز ہسپتال کی انتظار گاہ میں بیٹھے مریضوں کے لواحقین کی معمولی سی بات پر بحث چھڑ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے طول پکڑ گئی اور ہسپتال میدان جنگ بن گیا،دونوں گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کیے اور گالم گلوچ بھی کرتے رہے.
و ہاں مو جو د لوگوں نے اس واقعے سے لطف اُٹھایا ،کسی نے بھی لڑائی روکوانے کی زحمت نہیں کی ،علاوہ ازیں ہسپتال کا سکیورٹی عملہ موقع پر موجود ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنا رہا۔