سٹی 42 : اسپیکرپنجاب ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو دوسری مرتبہ مراسلہ ارسال کردیا ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مخصوص نشستوں کے معاملے فوری کارروائی پر زور دیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا ۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمانی بالادستی جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، انتخابات ایکٹ 2024 پر عملدرآمد میں تاخیر عوام کی مرضی کے خلاف ہے۔الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرنا چاہیے۔انتخابات ایکٹ پر فوری عملدرآمد جمہوری نظام کی سالمیت کے لیے ضروری ہے،پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔