جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا اعلان کر دیا گیا 

8 Oct, 2024 | 10:42 PM

سٹی 42: جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا اعلان کر دیا گیا جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کےمنتخب ہونے کا  مکمل ہو گیا ہے ۔ 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آراء اور مشاورت کی روشنی میں تقرر کیا ہے ۔جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق صوبائی امراء کی مدت تین سال ہو گی ۔صوبائی امراء کی یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2027 تک تقریری کی گئی ہے ْ۔محمد جاوید قصوری کو جماعت اسلامی وسطی پنجاب کا امیر مقرر کیا گیا ہے ۔، راؤ ظفر اقبال کو جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کا امیر مقرر کیا گیا ہے ْڈاکٹر طارق سلیم کو جماعت اسلامی شمالی پنجاب کا امیر مقرر کیا گیا ہے ۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو صوبہ بلوچستان کا امیر مقرر کیا گیا ہے ،پروفیسر محمد ابراہیم کو صوبہ خیبر پختونخواہ کا امیر مقرر کیا گیا ہے ،کاشف سعید شیخ صوبہ سندھ  کے امیر مقرر  کر لیے گئے ۔

جماعت اسلامی کے اراکین دستور جماعت کے مطابق ہر سطح کی قیادت کا انتخاب کرتے ہیں۔ انتخابات میں 46 ہزار سے زاہد اراکین جماعت اسلامی نے اپنی رائے کا حق استعمال کیا ۔جن میں کم وبیش سات ہزار خواتین ارکان جماعت اسلامی کو اپنے ووٹ کا حق حاصل تھا

مزیدخبریں