نشتر کالونی  خالق نگر میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

8 Oct, 2024 | 10:32 PM

 وقاص احمد:نشتر کالونی  خالق نگر میں 10 سالہ بچی راحت سے زیادتی کرنے ملزم گرفتار ہوگیا 

نشتر کالونی پولیس نے بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم خالق نگر سے گرفتار کر لیا ۔ملزم نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں بچی سے زیادتی کی اور فرار ہو گیا تھا ۔ملزم شہزاد متاثرہ بچی کا محلے دار ہے ۔ملزم کیخلاف متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور جینڈر سیل کے حوالے  کردیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ بچیوں اور بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

مزیدخبریں