17 سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی 

8 Oct, 2024 | 10:17 PM

سٹی 42: شورکوٹ کی رہائشی اقراء آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی۔

 اقراء کا طبی مسائل پر چیک اپ کروایا گیا۔ ضروری سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے اقراء کو لڑکا ڈیکلیئر کر دیا۔سترہ سالہ اقراء کو طبی مسائل کے باعث ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔ پروفیسرڈاکٹر محمد سہیل کہتے ہیں اقراء پیدائش کے وقت ہی لڑکا تھا۔ گھر میں پیدائش ہونے کی وجہ سے پتا نہ چل سکا۔۔ میڈیکل کی زبان میں اس معاملے کو’’ جینڈر رسائن‘‘ کہا جاتا ہے۔
اہلخانہ نے اقراء کا نیا نام ہمدان رکھا ہے۔ہمدان کا کہنا ہے اپنے رب کا شکر گزار ہوں اور طبی ماہرین کا احسان مند ہوں اعلی تعلیم کےبعد ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔
ہمدان کےوالد حنیف نے کہا پہلے میرےدو بیٹے تھے اب تین بیٹے ہوگئے ہیں

مزیدخبریں