سٹی 42:سٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کی جانب سے نان پرولیفریشن کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر کے اسکالرز اور ماہرین کے گروپ نے شرکت کی۔کانفرنس کا مقصد عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری گفتگو کو فروغ ،پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ کانفرنس سے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ زبیر محمود حیات نے کلیدی خطاب کیا۔ مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی اور مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کے بھی خطابات تھے ۔ امریکہ، چین، روس، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی ماہرین اور مندوبین نے شرکت کی ۔
کانفرنس میں عالمی عدم پھیلاؤ کی کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا