پولیو کے مزید 4 کیسز  سامنے آگئے

8 Oct, 2024 | 09:17 PM

سٹی 42:پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز رپورٹ ہوگئے ۔ قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری نے مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق کر دی

انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 32 ہوگئی، حکومت کی والدین سے بچوں کی پولیو ویکسنیشن یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا نے کہا ہے کہ پولیو وائرس پھیلاؤ صحتِ عامہ کی ایمرجنسی بنا ہوا ہے، پولیو وائرس کا پھیلاؤ بچوں کیلئے شدید خطرہ ہے،والدین بچوں کو ہر موقعے پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔پولیو سے معذور بچوں کے علاقے میں سینکٹروں بچے بغیر پولیو علامات وائرس سے متاثر ہیں،پولیو ویکسین بارے والدین کی غلط فہمیوں کے باعث ویکسینیشن نہ ہونے کے تلخ نتائج کا سامنا ہے

 قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 28 اکتوبر سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد ہو رہا ہے،مہم میں 5 سال سے کم عمر 45 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔۔

مزیدخبریں