توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست، سماعت کل ہوگی 

8 Oct, 2024 | 08:16 PM

سٹی 42 :توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر  کردیا گیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست ضمانت پر سماعت کرینگے۔رجسٹرار آفس نے کیس کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو کیس رواں ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔اسپیشل جج سنٹرل نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

مزیدخبریں