ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی دہشت گردی کی تحقیقات! مخبر پکڑا گیا

کراچی دہشت گردی کی تحقیقات! مخبر پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی میں چائنیز کانوائے پر گاڑی بردار خودکش حملہ کیس میں اہم پیش رفت  ہوئی ۔ مخبر گرفتار کرلیا گیا 

کراچی ائیرپورٹ سے چائنیز کانوائے کے نکلنے کی خبر دینا والا پکڑا گیا۔چائنیز کانوائے کے باہر نکلنے کی خبر دینے والا ائیرپورٹ کے قریب عمارت میں روپوش تھا۔ملزم کو حساس اداروں کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ،حساس اداروں کی جانب سے سہولت کار کی گرفتاری لے لئے شاہراہ فیصل پر واقعہ عمارت پر چھاپہ مارا گیا ۔چھاپے میں گرفتار سہولت کار سے حملے میں ملوث دیگر سہولت کاروں سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں۔گرفتار سہولت کار کی معلومات پر مزید دو مقامات پر کامیاب چھاپے مارے گئے،تفتیش سے پتہ چلا کہ گاڑی بردار خودکش حملہ آور کی مدد کے لئے کئی سہولت کارموجود تھے۔سہولت کار جائے دھماکے کے اطراف میں پھیلے ہوئے تھے

سہولت کار کارروائی کے بعد حملے میں کامیابی کی تصدیق کے بعد موقع سے رفوچکر ہوئے