گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید

8 Oct, 2024 | 07:25 PM

سٹی 42:آج رات  خیبر پختونخواہ ، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان  ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کچھ  مختلف ہوگی ۔  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔خیبرپختونخواہ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔پنجاب ے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم بعداز دوپہر مری، گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہو سکتی ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں خضدار ،بارکھان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہوسکتی ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔ آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نواب شاہ، چھور 41، مٹھی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزیدخبریں