وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات

8 Oct, 2024 | 07:01 PM

 سٹی 42:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔

 وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن شامل تھے. ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے. ملاقات میں اہم قومی و سیاسی امور پر گفتگو ہوئی. 

ملاقات میں گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے کردار کی تعریف کی گئی ۔ملاقات میں فلسطینیوں کی پاکستان کی جانب سے امداد کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی. ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ  فلسطینیوں کی امداد کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی پارٹیوں کی شمولیت خوش آئند ہے.پوری پاکستانی قوم اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے متحد ہے.

مزیدخبریں