دو شہروں کے بعد 8 شہر

8 Oct, 2024 | 06:32 PM

سٹی 42:پی ٹی آئی  نے اسلام آباد اور لاہور میں سینکڑوں کارکن گرفتار کروانے اور متعدد مقدمے بنوانے کے بعداب 8 شہروں میں احتجاج کا منصوبہ بنالیا 

‏تحریک انصاف نے  11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ‏12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 

‏13 اکتوبر کو ڈی جی خان، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج  کیا جائے گا۔ ‏تحریک انصاف نے قیادت کو اہم ہدایات جاری کر دیں

ذرائع  کے مطابق پنجاب میں احتجاجوں کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی، ‏اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی

مزیدخبریں