سٹی 42:پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور لاہور میں سینکڑوں کارکن گرفتار کروانے اور متعدد مقدمے بنوانے کے بعداب 8 شہروں میں احتجاج کا منصوبہ بنالیا
تحریک انصاف نے 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ
13 اکتوبر کو ڈی جی خان، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے قیادت کو اہم ہدایات جاری کر دیں
ذرائع کے مطابق پنجاب میں احتجاجوں کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی، اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی