سٹی42: جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے بعد کئی روز سے یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ حزب اللہ کے متوقع نئے سربراہ ہاشم صفی الدین بھی حملے مین مارے گئے ہیں۔ آج شام اسرائیل کے وزیردفاع یواو گیلنٹ نے کہہ دیا کہ اس حملے میں ہاشم صفی الدین کے مارے جانے کا امکان ہے۔
وزیر دفاع یوف گیلنٹ نے آج کہا کہ حزب اللہ کے سینیئر اہلکار ہاشم صفی الدین، جو مقتول رہنما حسن نصر اللہ کی جگہ لینے کے لیے تیار تھے، ممکنہ طور پر بیروت میں گزشتہ ہفتے کے ایک حملے میں مارے گئے تھے۔
یواو گیلنٹ نے منگل کے روز IDF کی شمالی کمان کے دورے کے دوران کہا کہ "حزب اللہ ایک ایسی تنظیم ہے جس کا کوئی لیڈر نہیں، نصر اللہ کو ختم کر دیا گیا، اس کی جگہ لینے والے کو بھی شایدختم کر دیا گیا ہے۔ اس کا ہر چیز پر ڈرامائی اثر پڑ رہا ہے۔ نہ کوئی فیصلہ کرنے والا ہے، نہ کوئی عمل کرنے والا،"، اسرائیل کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی فائر پاور کی صلاحیتوں کو بھی زبردست دھچکا لگا ہے۔
"ہم جو اقدامات کر رہے ہیں وہ پورے مشرق وسطیٰ میں دیکھے جا رہے ہیں۔ جب لبنان میں دھواں صاف ہو جائے گا، تو انہیں ایران میں احساس ہو جائے گا کہ وہ اپنا سب سے قیمتی اثاثہ کھو چکے ہیں، جو کہ حزب اللہ ہے۔" ، گیلنٹ نے مزید کہا۔
اوپر تصویر میں اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ (دائیں) IDF شمالی کمان کے سربراہ میجر جنرل اوری گورڈین کے ساتھ 8 اکتوبر 2024 کو شمالی اسرائیل کے شہر صفد میں کمانڈ کے ہیڈکوارٹر میں بات کر رہے ہیں۔ یہ تصویر اسرائیل کی وزارت دفاع نے آج شام ریلیز کی۔