خیبر پختونخوا اسمبلی مین ہاتھا پائی، لاتیں، مکے چل گئے

8 Oct, 2024 | 06:15 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اشتعال انگیز  باتیں کرنے کے بعد اپوزیشن ارکان  شدید اشتعال میں آ گئے،  علی امین کو مائیک دینے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،  حکومتی ارکان انہین روکنے کے لئے سامنے آئے تو ہاتھا پائی ہو گئی۔  اپوزیشن ارکان اور پی ٹی آئی کے ھکومتی ارکان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔  ہنگامہ آرائی کافی دیر جاری رہی۔ 

اب تک آنے والی تفصیلات کے مطابق  علی امین گنڈاپور کو اسمبلی کے فلور پر مائیک دینے پر اپوزیشن کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور اپنی نشستوں سے اٹھ کر سپیکر کی کرسی کے سامنے آ گئے، اس دوران اپوزیشن اور حکومت کے ارکان مین تو تو میں میں ہوئی اور پھر ہاتھا پائی ہو گئی۔ لاتوں، گھونسوں اور زبان کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ 

سپیکر نے  کے پی اسمبلی اجلاس 10 منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔ 

آج علی امین گنڈاپور نے اسمبلی کے فلور پر اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ اس وقت اپوزیشن کے ارکان خاموش رہے اور صبر سے سنتے رہے۔ بعد مین وقفہ سوالات آیا جو قواعد اور روایت کے مطابق اپوزیشن کے لئے مختص ہوتا ہے، وقفہ سوالات کے دوران سپیکر نے وزیر اعلیٰ علی امین کو مائیک دے دیا تو اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔  اپوزیشن ارکان نے کہا کہ  وقفہ سوالات میں وزیراعلیٰ کے پی کو ٹائم د ے کر اپوزیشن کا حق سلب کیا گیا۔ ہم  اسمبلی میں اپنا موقف دینا چاہتے ہیں، موقع نہیں دیاگیا۔
اس دوران ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے آ گئے اور  ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی، کئی ارکان  آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
جھگڑا بڑھنے کے بعد سپیکر نے  کے پی اسمبلی اجلاس 10 منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔

مزیدخبریں