جلسوں میں مشکلات ، پی ٹی آئی کا احتجاجی حکمت عملی تبدیل  کرنے کا فیصلہ

8 Oct, 2024 | 05:50 PM

سٹی 42: اسلام آباد،لاہور اور راولپنڈی کے جلسوں میں مشکلات  کے بعد پی ٹی آئی کا  احتجاجی حکمت عملی تبدیل کرنے کا بڑا  فیصلہ سامنے آگیا 
پی ٹی آئی اب اسلام آباد اور بڑے  شہریوں کا رخ کرنے کی بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کرینگے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے  نئی حکمت عملی کی تصدیق  کردی 
اسد قیصر   کا کہنا ہے کہ اضلاع کی سطح پر احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں ۔ جلد پارٹی ترجمان پالیسی کا اعلان کرینگے ،اسلام آباد اور لاہور جلسوں پر بے تحاشا اخراجات اور مشکلات سے بیشتر وزراء ناراض تھے،متعدد ایم پی ایز کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ،

مزیدخبریں