ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین ہزار اجتماعی شادیوں کا پروجیکٹ منطور، 680 الیکٹرک بسیں آئیں گی

تین ہزار اجتماعی شادیوں کا پروجیکٹ منطور، 680 الیکٹرک بسیں آئیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ  مریم نوازشریف کی حکومت نے پنجاب میں اجتماعی شادیوں کےپروگرام کی منظوری دے دی۔  کابینہ نے ایک لاکھ ایکڑ زمین  بے زمین کسانوں کو لیز کرنے،  680 الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبوں کی بھی منظوری دی۔

پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں آج منگل کے روز ہوا۔ 
کابینہ نے پنجاب میں تین ہزار غریب خاندانوں  کی بچیوں کی اجتماعی شادی کے پروجیکٹ کی منظوری دی۔ ان شادیوں میں شامل ہر دلہن کو   اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔
فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی13 اشیاگفٹ کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے  اجتماعی شادیوں کا دائر کار مزید بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

ایک لاکھ ایکڑ زمین لیز پر دینے کی منطوری
پنجاب کی کابینہ نے صوبہ  میں عارضی کاشت کے لئے ایک لاکھ ایکڑ  تین اور پانچ سال لیز پر بے زمین کاشتکاروں کو الاٹ کرنے کی منظوری بھی دی۔
 پنجاب میں الیکٹرک  بس سروس سکیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔ پہلے مرحلے میں بجلی سے چلنے والی  27 بسیں آئیں گی۔ ای بسوں کی پارکنگ میں چارجنگ کے لئے 1.2 میگا واٹ کے  سولر پینل لگائے جائیں گے۔
پنجاب بھر میں 680 الیکٹرک بسیں سال کے آخر تک  چل رہی ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان بھی طلب کر لیا۔
وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں آٹا اور چکن کے نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم بھی جاری کر دیا۔ 
الحمرا لاہور میں اجوکا تھیٹر فیسٹول کے لئے 10 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی۔