ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کار چوری اور چھیننے کے واقعات  پھر بڑھنے لگے 

کار چوری اور چھیننے کے واقعات  پھر بڑھنے لگے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسرار خان :لاہور میں کار چھیننے اور کار چوری کی وارداتیں بھی کم نہ ہو سکیں ۔رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 11 کاریں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں

شہر کے مختلف علاقوں سے 9 ماہ کے دوران 389 کاریں چور لے اڑے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ ڈویژن سے 6، صدر ڈویژن سے 5 کاریں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں،کار چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 78 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن کار چوری کی 77 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن کار چوری کے 76 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 68، سٹی ڈویژن سے 50 کاریں چوری ہوئیں،سول لائنز ڈویژن میں 9 ماہ کے دوران کار چوری کے 40 مقدمات درج کئے گئے،