لاہور دنیا کا دوسرا  آلودہ ترین شہر قرار

8 Oct, 2024 | 05:34 PM

 کومل اسلم : لاہور دنیا کا دوسرا اور پاکستان کا پہلا  آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا 

لاہور میں  فضائی آلودگی بے قابو  ہوگئی ، ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 164  ریکارڈ  کی گئی ۔ لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آلودہ قرار دیا گیا ۔پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 164  کے ساتھ پہلے نمبر پر لاہور آلودہ  قرار دیا گیا ۔ 
یو ایس قونصلیٹ 161 , عسکری دس 156 ،  جوہر ٹاؤن 154 , اے کیو آئی ریکارڈ  کیا گیا ۔ لاہور میں گرمی محسوس کی جانے لگی ،درجہ حرارت بھی  31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ۔ شہر میں بارش کے امکانات موجود ہیں ۔ 
 محکمہ ماحولیات کی جانب سے کہا گیا کہ لاہوریے شجرکاری کو فروغ دیں اورفضا کو صاف ستھرا رکھیں۔

مزیدخبریں