باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی کی پرواز مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے قبل روانہ 

8 Oct, 2024 | 04:24 PM

سٹی 42 پی آئی اے کی ٹورنٹو کی پرواز ڈھائی گھنٹے پہلے روانہ ہوگئی۔پرواز کے نصف درجن مسافر سامان سمیت ائرپورٹ پر ہی رہ گئے 

قومی پی ائی اے کی کینیڈا سے کراچی کی پرواز مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے روانہ  ہوگئی ۔  پرواز پی کے 784 شیڈول کے مطابق چھ اکتوبر کی شام چار بجے ٹورنٹو سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا۔ پرواز وقت سے قبل ایک بچ کر 34 منٹ پر ٹورنٹو سے روانہ ہو گئی۔  پرواز کے قبل از وقت جانے سے کئی مسافر بورڈنگ سے رہ گئے اور کئی مسافروں کا سامان بھی پرواز میں لوڈ نہ ہو سکا۔پرواز 254 مسافروں کے ساتھ کراچی کے لیے روانہ ہوئی 

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز کا شیڈول پہلے سے تبدیل اور تمام مسافروں کو اطلاع کر دی گئی تھی، 

مزیدخبریں