ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس یحییٰ آفریدی کی فائز عیسیٰ سے ملاقات، ججز کے درمیان تلخیاں دور کرنے پر اتفاق

جسٹس یحییٰ آفریدی کی فائز عیسیٰ سے ملاقات، ججز کے درمیان تلخیاں دور کرنے پر اتفاق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: سپریم کورٹ ججز کے درمیان مبینہ اختلافات کا معاملہ ،جسٹس یحییٰ آفریدی ججز کے درمیان تلخیاں دور کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔

 ذرائع کے مطابق  جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی باتوں سے اتفاق کیا۔

  جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ججز کے درمیان تلخیوں کو دور کرنے میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں،چیف جسٹس قاضی فائز نے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔