وقاض احمد: نشتر کالونی کے علاقے میں 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں 11 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے، پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس کے مطابق 11 سالہ راحت کو شہزاد نامی شخص نے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، پولیس کا کہنا ہے ملزم فرار ہے جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔