تھانہ کاہنہ، ملزمان کا پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں وکیل پر تشدد

8 Oct, 2024 | 03:32 PM

عابد چودھری: تھانہ کاہنہ کے سامنے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں وکیل تشدد کا نشانہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی نیوز نیٹ کو واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہوگئی، جس میں ملزمان کو وکیل پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان ڈنڈے سوٹوں کے ساتھ وکیل پر تشدد کرتے رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بغیر یونیفارم ایلیٹ اہلکار بھی وکیل پر ہاتھ صاف کرتا رہا،نعیم قمر سائلین کے ہمراہ پولیس اسٹیشن کاہنہ آیا تھا، تشدد کے باعث وکیل شدید زخمی ہو گیا،پولیس اہلکار بیچ بچاو کرواتے رہے مگر ملزمان کو نہ پکڑا گیا۔

مزیدخبریں