پنجاب بھر میں مزید پانچ ہزار چار سو بانوے زیر التواء اساتذہ کے تبادلوں کیلئے فہرست جاری

8 Oct, 2024 | 03:29 PM

Ansa Awais

جنید ریاض : پنجاب بھر میں مزید پانچ ہزار چار سو بانوے زیر التواء اساتذہ کے تبادلوں کیلئے فہرست جاری،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 5 ہزار 492 اساتذہ کو آن لائن تبادلوں کیلئے فہرستیں سکول سربراہان کو بھجوا دیں۔
  پنجاب بھر میں مزید پانچ ہزار چار سو بانوے زیر التواء اساتذہ کے تبادلوں کیلئے فہرست جاری کردی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 5492 کے آن لائن تبادلوں کیلئے فہرستیں سکول سربراہان کو بھجوا دی ہیں۔سکول سربراہان تصدیق کے بعد فہرستیں محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائیں گے۔مذکورہ اساتذہ نے ای ٹرانسفر کیلئے اپلائی کیا تھا۔ریپلیسمنٹ نہ ہونے کے باعث ان اساتذہ کے تبادلے روک دیئے گئے تھے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ان اساتذہ کے ٹرانسفر ہونے کے بعد سکول خالی نہیں ہونگے۔اساتذہ کے ٹرانسفر آرڈر ایک سے دو روز تک ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں