معروف اداکار مظہر علی انتقال کر گئے

8 Oct, 2024 | 03:22 PM

ویب ڈیسک:مرحوم کے اہلخانہ نے کہاہے کہ اداکارمظہر علی دل کے عارضے  میں مبتلا اور نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ان کی نماز جنازہ آج بعدازمغرب طیبہ مسجد ناظم آبادنمبر 3میں ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کےمطابق اداکارمظہر علی کچھ عرصہ قبل پاکستان آئے،ان کی  فیملی کینیڈا میں مقیم ہے،ہمشیرہ اہلہ عمران  نے کہاکہ مظہرعلی کافی عرصے سے علیل تھے،مظہر علی کا انتقال سوتے ہوئے ہوا،ہمشیرہ کا مزید کہناتھا کہ وہ صحت خرابی کی وجہ سے ٹی وی چینلز پر کام نہیں کر سکے۔

مظہر علی نے این ای ڈی سے سول انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی،شاہین، خداورمحبت ،ہالہ،انتطار کر بھی ،تعبیر، عروسہ ،بادلوں پر بھروسہ  اور افشاں مظہر علی کے مشہور ڈراموں میں شامل ہیں۔
 

مزیدخبریں