ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے اہداف, سکولز سرگرمیاں پوری کرنے میں ناکام

سرکاری سکولوں میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے اہداف, سکولز سرگرمیاں پوری کرنے میں ناکام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سرکاری سکولوں میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے اہداف ، بیشتر اضلاع میں سکولز سرگرمیاں پوری کرنے میں ناکام ہیں۔

بیشتر اضلاع میں سکول ڈینگی کی انسدادی سرگرمیاں پوری کرنے میں ناکام ہیں، تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین پچیس فیصد اور گجرات میں ستائیس فیصد سکولوں نے سرگرمیاں کیں۔ قصور، مظفرگڑھ اور سیالکوٹ میں چھیانوے فیصد سکولوں نے ڈینگی سرگرمیاں کیں۔ اسی طرح گوجرانوالہ، ملتان اور شیخوپورہ میں چورانوے فیصد ۔ لاہور اور ڈی جی خان میں بانوے فیصد سکولوں نے ڈینگی سرگرمیاں مکمل کی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ ڈینگی سرگرمیاں مکمل نہ کرنیوالے سربراہان کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer