عوام ہوجائیں ہوشیار! اب سیف سٹی کیمروں کی آنکھ سے کوئی نہیں بچ پائے گا

8 Oct, 2024 | 03:13 PM

عرفان ملک:شہری ٹریفک قوانین کو ہوا میں اڑانے لگے،روزانہ 01 لاکھ سے زائد خلاف ورزیاں نوٹ کی جانے لگیں، ٹریفک رولز کی بڑھتی خلاف ورزیوں کےساتھ ساتھ اب چالانوں میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سیف سٹی روزانہ 03 کروڑ مالیت کے ای چالان گھروں کو بجھوائے گی،چالان وصولی کے لئےبھی میکنزم تیار، ای چالان نادہندگان کوئی پولیس سروس حاصل نہیں کرسکیں گیں،پنجاب کے تمام خدمت مراکز کو سیف سٹی اتھارٹیز کےساتھ منسلک کردیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کا کہناتھا کہ ای چالان ریکوری کےلئے لاہور ٹریفک پولیس کی ٹیموں کی معاونت لی جا رہی ہے،شہریوں کو 19 مختلف ٹریفک رولز پر ای چالان بجھوائے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں