سمندری طوفان کا رخ پاکستان کی طرف؟ چیف میٹرولوجسٹ نے اہم خبر دیدی

8 Oct, 2024 | 02:54 PM

ویب ڈیسک: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا پاکستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا کہنا انتہائی قبل از وقت ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے بحیرۂ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کا الرٹ جاری کیا، الرٹ کے مطابق اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ممکنہ طور پر طوفان پاکستان کا رخ کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان اب تک بنا ہی نہیں ہے، 9 یا 10 اکتوبر تک بحیرۂ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباو بن سکتا ہے، اگر سازگار موسمی حالات ملتے ہیں تو ہوا کا کم دباو شدت اختیار کر سکتا ہے،مون سون کے بعد بننے والے اکثر سمندری طوفان عمان کی جانب ہی جاتے ہیں، اس سسٹم کو شدت اختیار کرنے میں 5 سے 6 دن لگ سکتے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی کہا کہ طوفان بننے کے بعد ہی اس کے ممکنہ ٹریک کو واضح طور پر بتایا جا سکتا ہے،

دوسری جانب این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتے میں بحیرۂ عرب میں ممکنہ طور پر سمندری طوفان بن سکتا ہے، طوفان کا ممکنہ رخ پاکستان کی جانب ہو سکتا ہے، این ڈی ایم اے ممکنہ طوفان کی مانیٹرنگ کر رہا ہے، تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔

مزیدخبریں