جمال الدین:مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 9مئی کے دیگر مقدمات کا ٹرائل، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق عدم پیشی پر صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا،ملزمہ صنم جاوید کئی تاریخوں سے پیش نہیں ہو رہی تھی۔
عدالت نے ریمارکس دیتے کہا وکلاء نےگزشتہ تاریخ پربھی صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی،ملزمان کے غیر حاضری ہونے سے ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ،آئندہ سماعت پر تمام برضمانت ملزمان ٹرائل کے لئے پیش ہوں۔