ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر افسران کو ترقیاں دینے کیلئے فہرستوں کی تیاری شروع

ایف بی آر افسران کو ترقیاں دینے کیلئے فہرستوں کی تیاری شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف گریڈ کے افسران کو ترقی دینے کے لیے تیاری شروع کر دی ۔

ذرائع کے مطابق، ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروس کے درجنوں افسران کو نئے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کے لیے لسٹیں مرتب کرنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

اسی طرح گریڈ 19 کے افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کے لیے اجلاس بھی جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترقی کے منتظر تمام افسران کو اپنی اثاثوں کی تفصیلات فوری طور پر بورڈ کو ارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پروموشن زون میں شامل تمام افسران کو اپنی پرفارمنس رپورٹس بھی جمع کروانے کے لیے ایک ڈیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ایف بی آر نے تمام متعلقہ ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے افسران کو 9 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔