مریم نواز کی ایل ڈی اے کا لاہور ٹرام منصوبے پر کام شروع نہ کرنےکا نوٹس

8 Oct, 2024 | 01:31 PM

Ansa Awais

دْرِنایاب : وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ایل ڈی اے کا لاہور ٹرام منصوبے پر کام شروع نہ کرنے کا نوٹس ، ایل ڈی اے کو ٹرام منصوبے کی فزیبیلٹی تیاری اور پی سی ٹو بنانے کی ہدایت کردی ۔
 ایل ڈی اے قومی و بین الاقوامی کنسلٹنٹس سے درخواستیں طلب کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق فزیبیلٹی اور پی سی ٹو کی تیاری سمیت ابتدائی پلاننگ پر آٹھ کروڑ لاگت آئے گی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت ٹرام منصوبے کی فزیبیلٹی پر آنیوالے اخراجات اٹھائے گی ۔ ایل ڈی اے نے نیسپاک کیساتھ ابتدائی روٹ پلاننگ وزیراعلی کو پیش کی تھی ۔ وزیراعلی نے منصوبے پر کام کرنے کی ہدایت کی تھی، جس پر بیوروکریسی نے کام سست روی پر ڈال دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کو فزیبیلٹی کیلئے مانگے گئے تین کروڑ بھی جاری نہ کئے ۔ وزیراعلی نے گزشتہ روز ڈی جی سے منصوبوں پر فالواپ پر رپورٹ مانگی تھی ۔ لاہور ٹرام کلمہ چوک سے شروع ہوکر مین بلیوارڈ ایم ایم عالم روڈ حسین چوک لبرٹی قذافی سے واپس کلمہ تک جائے گی ۔

مزیدخبریں