ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی گلوکارہ تُلسی کمار حادثے کا شکار، حالت کیسی؟ ویڈیو وائرل

معروف بھارتی گلوکارہ تُلسی کمار حادثے کا شکار، حالت کیسی؟ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کے سحر سے گانوں کو مزید  متاثر کن بنانے والی معروف بھارتی گلوکارہ  تلسی کمار سیٹ پر زخمی ہوگئیں، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف بھارتی گلوکارہ تلسی کمار  آرام سے ایک منظر کی عکسبندی کے لئےسیٹ پر موجود ہیں جہاں دیگر سٹاف بھی اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہے، کیمرے  آن ہیں،  اگلے لمحے کیا ہونے والا، اس سے سب بے خبر تھے، ہوا یہ کہ جس جگہ تلسی کمار کھڑی تھی اس کے بیک گراونڈ میں ایک بھاری بیڈروم سیٹ لگا ہوا تھا۔

شوٹ کی تیاری چل رہی تھی اچانک ہی بیک  گراونڈ سےبیڈروم سیٹ گرنے لگی تو سامنے سے کسی نے چلاتے ہوئے  تلسی کمار کو آواز دی مگر وہ سمجھ نہ پائیں اور اسی لمحےبیڈروم سیٹ ان پر آگری جو ان کی کمر اور ٹانگ پر زور سے لگی، بیڈروم سیٹ نےگلوکارہ کو آگےکی طرف دھکیلاجس سے وہ بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئیں۔

سارا منظر آن کیمرا میں محفوظ ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس کو دیکھ  کر گلوکارہ کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور وہ تلسی کمار کی صحت یابی کے لئے دعا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ تلسی کمار مرحوم گلشن کمار کی بیٹی ہیں، جنہوں نے T-Series کی بنیاد رکھی، جو ہندوستان کی سب سے بڑی میوزک لیبلز اور پروڈکشن کمپنیوں میں سے ایک ہے۔