ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ نے لائیو سٹاک کے لیے 4 ارب 20 کروڑ روپے جاری کر دیے

محکمہ خزانہ نے لائیو سٹاک کے لیے 4 ارب 20 کروڑ روپے جاری کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے لائیو سٹاک کے شعبے کیلئے 4 ارب 20 کروڑ روپے جاری کر دئیے، یہ بجٹ تنخواہوں، بلوں کی ادائیگی، پٹرول اور آپریشنل اخراجات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

 ڈویژنل کمشنرز کو سٹاف کے اخراجات کیلئے  28 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو 32 ارب روپے اور محکمہ پرائمری ہیلتھ کو 1 ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے سیکنڈ کوارٹرز کا بجٹ جاری کیا گیا ہے  جو کہ صحت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں خدمات کی بہتری کے لیے اہم قدم ہے۔