ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا سکولوں کے طلباء کی ڈیجیٹل ویری فکیشن کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا سکولوں کے طلباء کی ڈیجیٹل ویری فکیشن کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا سکولوں کے طلباء کی ڈیجیٹل ویری فکیشن کا اعلان،طلبہ کی ویری فکیشن کا آغاز یکم دسمبر سے کیا جائے گا۔
  پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے ماتحت سکولوں میں داخل طلباء کی ڈیجیٹل ویری فکیشن کا اعلان کیا ہے۔ پیف نے سکولوں کو 31 اکتوبر تک طلباء کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ویری فکیشن کا عمل یکم دسمبر سے شروع کردیا جائیگا۔ تصویر سے مشابہت نہ رکھنے والے طلباوطالبات کو سکول سے خارج کر دیا جائیگا۔ سکول سربراہان کو موبائل فون سے کلر تصاویر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ غیر تصدیق شدہ طلبا کے معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی جائیگی۔

Ansa Awais

Content Writer