تھانہ ڈیفنس اے ہونے والی نقب زنی کی بڑی واردات ٹریس

8 Oct, 2024 | 12:02 PM

وقاض احمد: آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ نے ملزمان سے برآمد ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کیا۔

تفصیلات کےمطابق علاقہ تھانہ ڈیفنس اے ہونے والی نقب زنی کی بڑی واردات ٹریس کرلی گئی،ملزمان سے 2 کروڑ50 لاکھ روپے برآمدکرکے مدعی عبداللہ بلال کے سپرد کیے گئے، ڈی آئی جی (OCU)عمران کشور کےہمراہ ڈی ایس پی سید حسین حیدر نے مال مسروقہ تقسیم کیا۔
 ایس پی نارتھ فرقان بلال کا کہناتھا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہورقانون شکن عناصرخلاف مسلسل سرگرم عمل ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
ڈی آئی جی (OCU)عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی سید حسین حیدر اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے،شہریوں نے اپنی جمع پونجی واپس ملنے پر ڈی آئی جی (OCU) عمران کشور اور ڈی ایس پی سید حسین حیدر کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں