پی ٹی آئی احتجاج کی نگرانی کرنیوالا سپیشل برانچ کا ’ڈرون‘ گم

8 Oct, 2024 | 11:45 AM

عابد چودھری:تحریک انصاف کے احتجاج کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے سپیشل برانچ کا ڈرون گم ہوگیا.

پولیس ذرائع کےمطابق سپیشل برانچ کے اہلکار ڈرون کے ذریعے ملتان روڈ کے قریب نگرانی کررہے تھے، ڈرون بلندی سے کوریج کرتے ہوئے اچانک لاپتہ ہو گیا،اہلکارساحل سہیل ڈرون اڑا رہا تھا کہ اچانک بلندی پر ڈرون غائب ہو گیا، سپیشل برانچ کے اہلکار گزشتہ 3 دن سے ڈرون کی تلاش میں مصروف ،اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں