ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ایئرپورٹ دھماکا: شہر بھر سے متعدد مشکوک افراد گرفتار

کراچی ایئرپورٹ دھماکا: شہر بھر سے متعدد مشکوک افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتوار کی شب ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد نصف درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کے بعد مشکوک موبائل فون نمبرز کی بنا پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس حوالے سے زیر حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تھے جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں تھیں۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔