سرکاری دفاتر میں نائب قاصد کے لئے ڈریس کوڈ جاری

8 Oct, 2024 | 11:40 AM

قیصرکھوکھر:پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں نائب قاصد کے لئے ڈریس کوڈ جاری کردیا۔

تمام سرکاری دفاتر میں تعینات نائب قاصد ڈریس کوڈ کے مطابق کپڑے پہنیں گے، نائب قاصد سفید شلوار قمیض اور سیاہ واسکٹ پہنیں گے،سینے پر بائیں جانب نام کی پٹی آویزاں کریں گے۔
نائب قاصد سر پر نماز والی سفید ٹوپی اور سیاہ جوتے پہنیں گے،محکمہ سروسز نے ڈریس کوڈ کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں