خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

8 Oct, 2024 | 11:35 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئیں۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برینٹ نارتھ سی کروڈ اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا جبکہ گزشتہ ماہ برینٹ کی قیمت 70ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئی تھی۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل پیدا کرنیوالے ممالک کا گروپ (اوپیک) پیداوار میں کمی کے فیصلے کو واپس لے سکتا ہے۔

مزیدخبریں