جمال الدین جمالی:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےسانحہ نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہیں،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، اسد عمر سمیت 9 ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی،علیمہ خانم ، عظمی خانم ، حافظ فرحت ، اعظم سواتی ،بلال اعجاز ،علی امتیاز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ اسد عمر ، عمر ایوب طبیعت ناساز کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ،علیمہ خانم اور عظمی خان اسلام آباد میں گرفتار ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتیں ،حافظ فرحت عباس رشتہ دار کی فوتگی کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ۔
اعظم خان سواتی اسلام آباد مقدمہ میں گرفتار ہونے باعث پیش نہیں ہو سکتے،بلال اعجاز ایم این اے ڈینگی بخار کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ،علی امتیاز ایم این اے شدید بخار کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔