انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

8 Oct, 2024 | 11:24 AM

آئمہ خان:تبادلہ مارکیٹ میں پاکستان روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر  میں 9 پیسے کمی دیکھی گئی ہے۔

  کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9پیسے سستا ہونے کے بعدڈالر 277.64 روپے سے کم ہوکر 277.55 روپے پر ٹریڈ    کر رہا ہے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔

 دوسری جانب گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 73 روپے پر خریدا اور 74.25 روپے پر بیچا جاتا رہا ، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 85 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد سعودی ریال73 روپے پر خریدا جاتا رہا جبکہ گزشتہ روز ریال 73.85روپے پر  بند ہوا۔
 علاوہ ازیں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
 

مزیدخبریں