سمندر میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش شارک کے پیٹ سے مل گئی

8 Oct, 2024 | 11:18 AM

ویب ڈیسک:  انڈونیشیا میں دوستوں کے ساتھ غوطہ خوری کے دوران سمندر میں ڈوبنے والی امریکی خاتون سیاح کی لاش شارک کے پیٹ سے مل گئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ کولیین منفور اور ان کے 6 ساتھی 26 ستمبر کو انڈونیشیا کے پلاؤ ریونگ جزیرے کے ارد گرد غوطہ خوری سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ سمندر کا تیز بہاؤ خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا، اس دوران انہیں بچانے کیلئے گائیڈ کی کوشش بھی ناکام رہی۔واقعے کے کچھ دنوں بعد ایک مچھیرے نے مشرقی تیمور میں شارک کو پکڑا۔

مچھیرے کا کہنا تھا اس نے جب شارک کو پکڑا تو وہ معمول سے زیادہ صحت مند نظر آرہی  تھی۔ اسے لگا کہ اس نے پلاسٹک یا ماہی گیری کا جال نگل لیا ہوگا لیکن جب اسے کاٹ کر دیکھا تو اس کے پیٹ سے ایک خاتون کی باقیات ملی۔"

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جب لاش کو شارک کے پیٹ سے نکالا گیا تو وہ سیاہ غوطہ خوری کے سوٹ میں تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں