پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے کروڑوں مالیت کے موبائل فون برآمد

8 Oct, 2024 | 11:17 AM

ویب ڈیسک:لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے کروڑوں روپے مالیت کے 30 قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے۔

حکام کے مطابق ’پی آئی اے کی ایئرہوسٹس نادیہ بتول جمعے کو دبئی سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 پر تعینات تھیں،ایئر ہوسٹس نادیہ بتول کے سامان سے برآمد ہونے والے 30 آئی فون  کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے بنتی ہے۔
ایک اور کارروائی میں کسٹمز حکام نے ایک مسافر محمد ارشد اور اُن کی اہلیہ فریحہ امین کے سامان سے بھی قیمتی موبائل فون برآمد کیے جن کی مالیت 55 لاکھ روپے ہے۔
کسٹمز حکام نے مزید بتایا کہ دونوں میاں بیوی نے سامان اور جسم کے مختلف حصوں میں یہ موبائل فون چھپا رکھے تھے۔
دو مسافروں اور پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ’قومی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔‘
ترجمان کے مطابق ’ ایئرہوسٹس کو معطل کر کے اُن کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔‘

مزیدخبریں