سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 86ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

8 Oct, 2024 | 10:45 AM

آئمہ خان:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ،   100 انڈیکس 86ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج 86 ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرگئی ،جہاں100انڈیکس 500 پوائنٹس بڑھ کر86410 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے کیساتھ 84 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب  کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  انٹر بینک میں امریکی ڈالر  میں 9 پیسے کمی دیکھی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9پیسے سستا ہونے کے بعدڈالر 277.64 روپے سے کم ہوکر 277.55 روپے پر ٹریڈ    کر رہا ہے۔

مزیدخبریں