چور کی دید دلیری، شاہ عالم مدینہ مارکیٹ میں دکانوں کا صفایا کر گیا

8 Oct, 2024 | 09:38 AM

اسرار خان: چور شاہ عالم مدینہ مارکیٹ کی 3 دکانوں سے لاکھوں روپےلوٹ کرفرارہوگیا،دکانیں بند تھیں، سٹی 42 کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق  شاہ عالم مدینہ مارکیٹ میں 3بند دکانوں میں چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں، ایک ہی چور نے چوریاں کیں، اور 23 لاکھ 40 ہزارروپےلیکرفرارہوگیا، تینوں دکانوں عظمت کیبلز، منظور الیکٹرانکس، اور بریکر۔ اِن میں چوری کی وارداتیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہوئیں۔

فوٹیج میں پتلون شرٹ میں ملبوس ایک چور دکھائی دیتا ہے،جو صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب کیش کاؤنٹرزسے رقم نکالتا نظر آتا ہے، موچی گیٹ پولیس نے متاثرہ تاجر حشمت علی کی درخواست پر تینوں وارداتوں کا مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے فوٹیج اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

مزیدخبریں