ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے تیور بدل گئے، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

موسم کے تیور بدل گئے، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کومل اسلم:لاہور میں فضائی آلودگی بڑھنے کا سلسلہ تیزی سے جاری،لاہوریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہونے لگا دوسری جانب موسم بھی تبدیلیوں کی جانب رواں دواں ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں فضائی آلودگی بے قابو ہوگئی،لاہوردنیا بھر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 205 کے ساتھ دوسرے نمبر آگیا،پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور اے کیو آئی 205 کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے،یو ایس قونصلیٹ 208, ٹھوکر نیاز بیگ 211, دس عسکری 181 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین نے ہدایت کہ لاہوریے دوران سفر احتیاط کو یقینی بنائیں،درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا پانچ فیصد بارش کا امکان موجودہیں،دن بھر شہر کا پارہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔

  محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہونے کا ا مکان ہے۔

 پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ، راولپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا، لیہ، ملتان، تونسہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بار ش کا امکان ہے۔

 خیبر پختونخوا  کے مختلف علاقے سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم اور وزیرستان میں بارش جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بار ش کا ا مکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

 گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا ا مکان ہے۔